پیانل مباحثہ سے کارگل جنگ میں ہندوستان کی قیادت کرنے والے جنرل وی پی ملک کا خطاب
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : جنرل وی پی ملک نے آج جنگ کے دوران نوجوان آفیسرس کی جانب سے بہادری اور قائدانہ صلاحیتوں کے مظاہرہ کی ستائش کی ۔ حیدرآباد میں دو روزہ ایونٹ ، ڈئیلاگ باکس کے سلسلہ میں ’ ایکسیلنس ان ایڈورسٹی ‘ کے موضوع پر پیانل مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے جو ٹانلہ سلیوشنس لمٹیڈ پر منعقد ہوا جنرل ویر پرکاش ملک نے جو 19 ویں چیف آف آرمی تھے اور انہوں نے کارگل جنگ میں ہندوستان کی قیادت کی تھی ۔ کارگل جنگ میں ان کے تجربات سے واقف کروایا اور اس جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایک بہادر آفیسر میجر پدما یانی آچاریہ کی جانب سے ان کے والد کو لکھے گئے لیٹرس کی سطروں کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا ’ ہلاکتوں کے بارے میں فکر نہ کیجئے ۔ یہ کام اسی نوعیت کا ہوتا ہے ۔ ملک اور ملک کے عوام کی خدمت سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے ‘ ۔ جنرل ملک نے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی ، ان میں تحریک پیدا کرنے اور انہیں صحیح راستہ پرگامزن کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ڈئیلاگ باکس کا مقصد کسٹمرس ، پارٹنرس ، کنسلٹنٹس اور ٹیم ممبرس کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ نئے امکانات تلاش کیے جائیں ۔ اس موقع پر Tanla کے سی ایم ڈی ادے ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔۔