جنگ کی وکالت کرنے والوں کے نام جوان کی بیوہ کا سخت پیغام

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہند پاک کشیدگی پر سوشل میڈیا پر جنگ کی وکالت کرنے والوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے بڈگام میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے ایک فوجی کی اہلیہ وجیتا مانڈوگا نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں انہیں سرحد پار جانا چاہئے ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے صارفین کی غیر ذمہ داری پر بھی تنقید کی ہیلی کاپٹر حادثہ کے دوران ہلاک ہونے والے اسکوارڈن کمانڈر نیناند منڈاوگانے کی اہلیہ ویجیتا منڈاوگانے نے سوشل میڈیا پر بے کار کی نعرے بازی کرنے والے نام نہاد محب وطن نوجوانوں سے فوج میں شامل ہو کر ملک کے لیے لڑنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔ کسی کو اس کے بعد ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نیناند جیسے فوجی ہمارے درمیان سے چلے جائیں۔ سوشل میڈیا کے بہادر برائے مہربانی پرسکون ہو جائیں۔ اگر آپ جنگ چاہتے ہیں تو ملک کے لیے سامنے سے آکر لڑیں۔