جنگ بندی کی خلاف ورزی اور دو شہریوں کی ہلاکت کا پاکستانی الزام

اسلام آباد ۔/18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج الزام عائد کیا کہ ہندوستانی فوجیوں نے سامباسیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے اسکے دو شہری ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ پاکستان کے بموجب ہندوستان نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور اسکے دو شہریوں کو ہلاک اور دیگر 6کو زخمی کردیا ۔ ہندوستان نے کہا کہ یہ الزام بے بنیاد ہے خود پاکستان نے اس سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ ہندوستان کی فائرنگ صرف پاکستان کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی تھی ۔ اسے جارحیت قرار دیا نہیں جاسکتا ۔