جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

جموں 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج بریگیڈیر کی سطح کے فلیگ اجلاس میں جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے خلاف ورزیوں کے خلاف پاکستان سے زبردست احتجاج کیا۔ فوج کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ پاکستانی عہدیداروں نے خلاف ورزیوں کی حسب معمول تردید کردی۔مبینہ طور پر اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔

ڈنمارک کی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا تیسرا ملزم گرفتار
نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کی 51 سالہ خاتون سیاح کی اجتماعی عصمت ریزی کا تیسرا ملزم کل گرفتار کرلیا گیا۔ دہلی کی ایک عدالت نے اُسے 20 جنوری تک پولیس کی تحویل میں دے دیا تاکہ تفتیش کی جاسکے۔ 23 سالہ راجیو سنگھ کو کل دوپہر گرفتار کیا گیا ہے۔