جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، سنگین معاملہ فضائیہ چیف کا بیان

ندن (غازی آباد) ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہایت ہی سنگین معاملہ ہے اور حکومت چاہتی ہیکہ اس مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے۔ ہم سرحد پر امن و سکون چاہتے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں معمول کے حالات بحال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مسئلہ سنگین ہے۔ اس طرح کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہئے۔ حکومت اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس سمت میں حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ ایرچیف مارشل راہا نے ایرفورس کے 82 ویں یوم پریڈ کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یکم ؍ اکٹوبر سے پاکستان مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔