ماسکو ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشارالاسد نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو جنگ بندی کے احترام کیلئے اپنی آمادگی کا تیقن دیا ۔ اس دوران روسی مرد آہن نے شام میں جنگ بندی کے سمجھوتہ پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی سفارتی کوششوں میں زبردست شدت پیدا کردی ہے ۔ ماسکو اور واشنگٹن کی طرف سے طئے شدہ سمجھوتہ جنگ بندی پر بشارالاسد سے تائید کا عہد حاصل کرنے کے علاوہ صدر پوٹن نے ایران ، سعودی عرب اور اسرائیل کے سربراہان سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ پ وٹن کے ترجمان پسکوف نے کہا کہ ’’انتہائی سرگرم و رابطہ جاری ہیں‘‘ طوفانی سفارتی رابطوں کے درمیان صدر بشار کے ایک سینئر سیاسی مشیر بوسینا شعبان بھی ماسکو پہونچ گئے ۔ روسی قصر صدارت نے توثیق کی ہے کہ اس نے جنگ بندی پر عمل آوری سے شامی حکومت کے اتفاق کی توثیق کردی ہے ۔ ماسکو کے مطابق اسد نے کہاکہ جنگ بندی کی تجاویز مسئلہ کے سیاسیحل کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔