کوچی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا اعظم ترین جنگی جہاز و طیارہ بردار آئی ئاین ایس وکرمادتیہ ، کو آج اپنے MiG 29K لڑاکا طیاروں کے ساتھ کارکردگی انجام دینے کیلئے سمندر میں چھوڑا گیا۔ بحریہ سربراہ رابن دھون نے یہ بات بتائی ۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحریہ نے طیارہ بردار جنگی جہاز آئی این ایس و کرمادتیہ کو MiG 29K لڑاکا طیاروں کے ساتھ کو سمندر میں چھوڑا اور لڑاکا طیاروں کو ہندوستانی بحریہ کے پائلٹس نے اڑایا۔ مذکورہ جہاز 44,500 ٹن وزنی ہے جس کی تیاری روس میں کی گئی جس پر 2.33 بلین ڈالرس کے مصارف ہوئے ۔ مذکورہ جہاز جاریہ سال جنوری میں ہی ہندوستانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا تھا اور اسے کارکرد کرنے سے قبل کرناٹک کے کاروار میں