جنگلات کا ظہور کب ہوا؟

بچو! جنگلات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ابتدائی جنگلات اب سے تقریباً 36 کروڑ 50 لاکھ سال قبل ڈیودئی دور Devonian Period کے آخر میں دلدلی زمینوں پر ظاہر ہوئے تھے ۔ یہ درختوں جتنی بلند فرن اور کائی پر مشتمل تھے جن میں سے بعض کے تنے تقریباً 120 میٹر 40 فٹ بلند اور ایک میٹر 3 فٹ تک موٹے تھے ۔ وہ ابتدائی جنگلات جل تھلیوں اور حشرات الارض کی پناہ گاہیں تھے ۔ اب سے تقریباً 36 کروڑ سال قبل کوئلے کے دور کے آغاز میں ایشیا اور امریکہ کا زیادہ تر حصہ دلدلوں سے اٹا پڑا تھا ۔ ان گرم دلدلی علاقوں میں فرن کی قسم سے تعلق رکھنے والے 38 میٹر تک بلند سرس گاچہ اور کائی جیسے پودے اگے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان جنگلات میں ابتدائی صنوبر کی قسم کے درخت بھی ظاہر ہونے لگے ۔ ابتدائی جنگلات میں 3 میٹر بلندی گھنے فرن کے نیچے اگی جھاڑیوں لال بیگ ، بچھوؤں اور مکڑیوں کیلئے پناہ گاہوں کا کام دیتی تھیں ۔
آسان سی ترکیب …!
شیخ چلی اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کو جارہے تھے کہ راستے میں ایک بہت اونچا مینار نظر آیا ۔ شیخ صاحب کے ایک دوست بولے بھئی اتنا اونچا مینار بنانا انسان کا کام نہیں ۔ دوسرے نے کہا میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ اگلے زمانے کے لوگوں کا قد بہت اونچا ہوتا تھا ۔ تب ہی تو اتنا بڑا مینار بناگئے ۔ تیسرا کہنے لگا یہ تو ٹھیک ہے کہ اگلے وقتوں کے بہت قد ہوا کرتے تھے لیکن زیادہ سے زیادہ ہم تم سے دگنا تگنا قد ہوتا ہو گا ۔ یہ تو ممکن نہیں کہ کسی انسان کا قد اس مینار جتنا ہو ۔ میری سمجھ میں تو یہ آتا ہے کہ پہلے یہ مینار بنایا ہوگا پھر لوگوں نے مل کر اسے اس جگہ کھڑا کردیا ہوگا ۔ شیخ چلی چپ چاپ اپنے دوستوں کی باتیں سن رہے تھے ۔ جب وہ اپنی عقل کا سارا خزانہ ختم کرچکے تو شیخ صاحب کہنے لگے تم تینوں بے وقوف ہو ارے بھائی پہلے کنواں بنایا گیا ہوگا ۔ پھر اسے الٹ لیا تو مینار بن گیا ۔ دیکھا مینار بنانے کی کتنی آسان سی ترکیب ہے ۔