جنگجوؤں کوعوامی اجتماعات سے گریز کی افغان طالبان کی ہدایت

کابل ۔ 17جون ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان نے اپنے جنگجوؤں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوج اور شہریوں کے اجتماعات سے گریز کریں جب کہ ایک خودکش حملے سے 25افراد بشمول عسکریت پسند گروپس کے ارکان جو جنگ بندی کا جشن منارہے تھے ‘ کیا گیا تھا۔ جس میں یہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ کل جلال آباد کے مضافات میں مشرقی صوبہ ننگرہار پر خودکش حملے سے غیرمعمولی تعطیلات منفی طور پر متاثر ہوئیں جب کہ طالبان ارکان شہریوں سے بغل گیر ہورہے تھے اور تصویر کشی کروا رہے تھے ۔ افغانستان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ افغان طالبان کو شہریوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیئے ۔