جنونی عاشق نے ایک خاتون کو زندہ جلادیا

لکھنؤ ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ کے قریاب اترولی گاؤں میں ایک 55 سالہ خاتون کو ایک نوجوان نے زندہ جلادیا جبکہ اس خاتون نے اس کی لڑکی سے چھیڑچھاڑ کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب یہ خاتون جیوتی اپنے مکان میں پکوان کررہی تھی ایک 25 سالہ نوجوان رفیق مکان کی چھت پر چڑھ گیا اور خاتون پر پٹرول پھینک دیا جس کے باعث وہ آگ کے شعلوں میں آ گئی۔ اس خاتون کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ علاج کے دوران کل جانبر نہ ہوسکی۔ مہلوک خاتون کے لڑکے کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس بہیمانہ واقعہ کی اصل وجہ مذکورہ نوجوان کی اس خاتون کی دختر کے ساتھ یکطرفہ محبت تھی، جس نے گذشتہ 2 سال سے اقرار محبت سے انکار کردیا تھا۔