جنونی شخص کی فائرنگ چار افراد ہلاک

سڈنی ۔4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سٹی سنٹر آف ڈاروین میں ایک جنونی شخص کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے ایک 45سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے تاہم عوام کو ہنوز خطرات لاحق ہیں ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گیوین کینڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اسے دہشت گرد حملہ قرار نہیں دیا ۔