سیئول۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے لاکھوں شہریوں نے آج یوم مئی جلوس میں شرکت کرتے ہوئے اہم مزدور اصلاحات کے خلاف احتجاجی نعرہ بازی کی ۔ یہ اصلاحات حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی ہے تاکہ اعلیٰ سطحی اقل ترین اجرت کا تعین کیا جائے ۔ مزدور کارکنوں کا کہنا تھا کہ مزدوری اصلاحات قانون جس پر صدر پارک گیون ہائی زور دے رہی ہے اور قدامت پرست سائنوری پارٹی اسے کمپنیوں کیلئے آسان بنا رہی ہے کہ مزدوروں کی تخفیف کرسکے ۔ یوم مئی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مزدور قائدین نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر اس برائی کے قانون کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیئے ۔ مزدور کارکنوں اور یونین کے ارکان بیک آواز احتجاجی نعرے بلند کررہے تھے۔