حیدرآباد 4ستمبر (یواین آئی )جنوب مغرب مانسو ن تلنگانہ وساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں کمزور ہوگیاہے ۔ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ان علاقوں کے بعض مقامات پرہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ گذشتہ 24۔گھنٹوں کے دوران تینوں علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔