حیدرآباد 14 ستمبر ( یو این آئی) حیدرآباد کے دفتر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغرب مانسون ساحلی آندھراپردیش میں کمزور ہوگیا ہے جبکہ رائل سیما اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا ہے ۔دفتر محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ چاردنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اوررائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ میں بھی بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔