پشاور۔10مئی( سیاست ڈاٹ کا) کم از کم 47افراد ہلاک اور دیگر 25زخمی ہوگئے جب کہ قبائلیوں کے دو حریف گروہوں میں سحر سے پہلے اراضی کے تنازعہ پر شمال مغربی پاکستان کے قبائلی علاقہ میں جھڑپ ہوگئی ۔ یہ تنازعہ ایک پہاڑ کے بارے میں تھا جو ماداخیل اور پی پی کابل خیل قبیلوں کے درمیان گذشتہ تین سال سے تنازعہ کی وجہ بنا ہوا ہے ۔ شمالی وزیرستان میں اس سلسلہ میں کئی جرگے منعقد کیا جاچکے ہیں لیکن مسئلہ کی یکسوئی نہ ہوسکی ۔ تازہ ترین جھڑپ جمعہ کے دن ہوئی جس میں ہلکے اور بھاری ہتھیار ایک دوسرے کے خلاف دتاخیل کے مقام پر استعمال کئے گئے ۔ جھڑپ میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے ۔