حیدرآباد 6 جون ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون کے ساحل کیرالا سے 8جون تک ٹکرانے کے امکانات ہیں اور یہ مانسون 15 جون تک سارے تلنگانہ میں سرگرم ہوجائیگا ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ سیاست سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ جنوب مغربی مانسون ساحل کیرالا سے 8 جون تک ٹکرا جائیگا اور رائلسیما تک 10 جون تک پہونچے گا ۔ ساتھ ہی وہ سارے ساحلی آندھرا کا بھی احاطہ کرلے گا ۔ امکان ہے کہ 12 جون تک مانسون تلنگانہ پہونچیگا اور 15 جون تک سارے تلنگانہ کا احاطہ کرلے گا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جو موسمی حالات پیدا ہو رہے ہیں ان کے پیش نظر جنوب مغربی مانسون امکان ہے کہ 8 جون تک ساحل کیرالا سے ٹکرا جائیگا ۔ عموما یہ مانسون ساحل کیرالا سے یکم جون کو ٹکراتا ہے تاہم اس بار قدرے تاخیر ہوئی ہے ۔