حیدرآباد 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات کے سائنس داں راجہ راؤ نے بیان دیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون جو ابھی تک آندھرا اور تلنگانہ ریاست میں کمزور رہا ہے۔ 22 جون سے دوبارہ سرگرم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ مانسون 21 جون تک کمزور رہے گا اور 22 جون سے دوبارہ دونوں ریاستوں میں سرگرم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ 21 جون کے بعد تلنگانہ میں اوسط اور اواخر جون میں زبردشت بارش کی پیش قیاسی کی ہے اور کہاکہ چار ماہ کے مانسون کے دوران وقفہ ایک نارمل بات ہے۔ اس دوران محکمہ نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ کے علیحدہ علیحدہ مقامات پر طوفان باد و باراں اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ حیدرآباد اور اُس کے آس پاس علاقوں میں شام یا رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 35 اور 25 ڈگری سیلسیس رہے گا۔