جنوب مغربی مانسون کی پیشرفت ، بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : جنوب مغربی مانسون رائلسیما اور ساحلی آندھرا پردیش کی سمت پیشرفت کررہا ہے اور اس کے اثر سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسیات نے ساحلی آندھرا کے اضلاع سریکاکولم ، وجیانگرم ، وشاکھاپٹنم ، مشرقی و مغربی گوداوری ، کرشنا ، گنٹور کے علاوہ رائلسیما کے اضلاع اننت پور ، کرنول ، کڑپہ اور چتور میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات وائی کے ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوگی تاہم اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر اور کھمم میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوگی ۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے ۔۔