جنوب مغربی مانسون ختم

حیدرآباد 6 اکٹوبر ( سیاست نیوز) جنوب مغربی مانسون شمالی خلیج بنگال ‘ چھتیس گڑھ اور مہاراشٹرا کے علاوہ سارے تلنگانہ سے ختم ہوگیا ہے ۔ یہ ساحلی آندھرا پردیش ‘ وسطی بحیرہ عرب اور رائلسیما و کرناٹک کے بھی کچھ علاقوں سے ختم ہوچکا ہے ۔ امکان ہے کہ شمال مشرقی مانسون کی بارش کا ٹاملناڈو ‘ پڈوچیری میں آغاز ہوگا ۔ تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔