حیدرآباد 18 ستمبر ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون تلنگانہ اور رائلسیما میں سرگرم ہے جبکہ ساحلی آندھرا میں کمزور ہے ۔ اس کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش اوررائلسیما کے تمام اضلاع میںاور تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں چند مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ نے بتایا کہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں کچھ مقامات پر بجلیوں کے ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ امکان ہے کہ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ ‘ کھمم ‘ کتہ گوڑم ‘ محبوب آباد ‘ کریمنگر ‘ پیدا پلی اور منچریال میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ ‘ آندھرا پردیش اور رائلسیما میںکچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کا امکان ہے ۔ حیدرآباد و اطراف میں شام کے وقت گرج چمک اور بارش ہوسکتی ہے ۔