جنوب مغربی برطانیہ میں سیلاب، 140 گھروں کا تخلیہ

لندن ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی برطانیہ میں سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے جہاں سے 140 گھروں کا تخلیہ کردیا گیا ہے۔ اس دوران سرکاری ادارہ کے سربراہ کو متاثرہ مقام کے پہلے دورہ کے موقع پر عوام کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان علاقوں میں گذشتہ 5 ہفتوں سے سیلاب کی صورتحال ابتر ہے اور برطانیہ کے کئی حصوں میں مزید موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کے بعد یہ صورتحال مزید سنگین ہوجانے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ ماحولیاتی ادارہ کے سربراہ کریس اسمتھ کے دورہ کے موقع پر کئی شہریوں نے شکایت کی کہ ان کے ادارہ نے غیرمؤثر انداز میں کام کیا جو تباہی کا سبب بنا۔ رائل میرینس کو گذشتہ روز پہلی مرتبہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد کیلئے روانہ کیا گیا جہاں انہوں نے موضع مورلینڈ میں 140 گھروں سے عوام کا تخلیہ کروایا۔