کراچی۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) زلزلے کے دو جھٹکو ں نے جنکی شدت ریکٹر پیمانے پر علی الترتیب 4.5اور 4.6 ریکارڈ کی گئی ۔ جنوب مشرقی پاکستان کو دہلانے کی وجہ بن گئے ۔ ان زلزلوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر 30زخمی ہوگئے ۔ امریکی ارضیاتی سروے محکمہ سے موصولہ اطلاعات کے بموجب زلزلہ کاپہلا جھٹکہ 3.50بجے شب محسوس کیا گیا جس کی شدت 4.5تھی ۔ زلزلہ کا مبدہ سندھ میں شہر دور کے جنوب ۔جنوب مشرق میں 8کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تھا اور نواب شاہ سے تقریباً 16کلومیٹر کے فاصلہ پر تھا ۔ زلزلہ کا مبدہ 14.7کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ دوسرا زلزلہ جس کی شدت 4.6تھی ‘ ایک گھنٹہ بعد محسوس کیا گیا
جس کا مبدہ دور کے جنوب مشرق میں 12کلومیٹر اور نواب شاہ کے شمال میں 13کلومیٹر کے فاصلے پر 15.3کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلہ کافی شدت کا تھا جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔ بعض افراد گھروں کی چھتوں پر چڑ گئے تھے جو مبینہ طور پر بعد میں منہدم ہوگئے اور اس کے نتیجہ میں اموات واقع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے ۔ زلزلہ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 30بشمول خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ۔ جیئونیوز کی خبر کے بموجب ڈپٹی کمشنر عرفان کٹھیا نے کہا کہ تمام اسکولس بند کردیئے گئے ۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحان جو آج مقرر تھے ملتوی کردیئے گئے ۔ مابعد زلزلہ جھٹکے علاقہ کو دہشت زدہ کئے ہوئے ہیں ۔