جنوب مشرقی آسٹریلیا شدید گرمی کی گرفت میں

ملبورن ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی عہدیداروں نے عوام کیلئے صحت کا انتباہ جاری کردیا کیونکہ جھلسا دینے والی گرمی کی لہر ملک کے مغربی علاقہ سے شروع ہوکر جنوب مشرق کی سمت پیشرفت کر رہی ہے ۔
انتباہ میں یہ کہا گیا ہے کہ پورا ہفتہ درجہ حرارت 40 درجہ سیلسیس سے زیادہ رہ سکتا ہے۔ عمر رسیدہ اور کم عمر افراد کو بیمار ہوجانےکا زیادہ خطرہ ہے۔ اے بی سی نیوز کے بموجب حال ہی میں انتہائی شدید گرمی محسوس کی گئی تھی جبکہ درجہ حرارت 48 درجہ سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔ 44 مکان جنگل کی آگ کی وجہ سے مغربی آسٹریلیا کے پہاڑی علاقہ میں جل کر راکھ ہوگئے ۔ یہ گرمی کی دوسری لہر ہے۔