محترمہ ثمینہ بیگم کی کتاب کا آج دفتر سیاست میں رسم اجراء
حیدرآباد 25 جنوری (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی 26 جنوری بروز منگل کو شام 6 بجے محبوب حسین جگر ہال، دفتر روزنامہ سیاست عابڈس حیدرآباد میں منعقد شدنی تقریب میں محترمہ ثمینہ بیگم کی کتاب ’’جنوبی ہند میں ڈھولک کے گیتوں کی روایت‘‘ کی رسم اجراء انجام دیں گے۔ اس تقریب کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کریں گے جبکہ پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی، ممتاز انشائیہ نگار محترمہ نسیمہ تراب الحسن، ڈاکٹر آمنہ تحسین اسوسی ایٹ پروفیسر مرکز برائے مطالعات نسواں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر بی بی رضا خاتون اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ محترمہ تسنیم جوہر نظامت کریں گی۔ مصنفہ کتاب محترمہ ثمینہ بیگم نے محبان اردو سے تقریب رسم اجراء میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔