چینائی ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ریاستوں میں سرد اور مرطوب موسم کے زیراثر شمال مشرقی مانسون سرگرم ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی کہ آئندہ چند دنوں میں جنوب کے بیشتر مقامات بالخصوص ساحلی ٹاملناڈو ، کیرالا میں گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ جنوبی ساحلی آندھرا ، رائلسیما، جنوبی کرناٹک میں معتدل بارش کا امکان ہے ۔