جنوبی کیلیفورنیا میں طاقتور سمندری طوفان

لاس اینجلیس /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ایک طاقتور سمندری طوفان جنوبی کیلیفورنیا سے ہفتہ دن ٹکرایا جس کی وجہ سے تمام قومی شاہراہیں زیر آب آگئیں ۔ محکمہ موسمیات نے تازہ سیلاب کی پیش قیاسی کی ہے ۔ جنوبی کیلیفورنیا کے کئی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے ۔ طوفان کے ساتھ تیز رفتار ہوا جس کی رفتار 80 میل ( 128 کیلومیٹر ) فی گھنٹہ محسوس کی گئی ۔ پانچ منٹ میں آدھا انچ ( 1.27 سنٹی میٹر ) بارش ریکارڈ کی گئی ۔