جنوبی کوریا کے وفد کی جنوبی ۔ شمالی کوریا چوٹی کانفرنس میں شرکت

سیول ۔ 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا کے ایک وفد جس میں سیامنگ سنگ ایمپائر کے ارکان اور جنوبی کوریا کے کئی دیگر افراد شامل ہیں ‘ پیونگ یانگ کا دورہ کرے گا ‘ تاکہ جنوبی اور شمالی کوریا چوٹی کانفرنس میں شرکت کرسکیں ۔ نائب صدر نشین ہیونڈائی موٹر گروپ کے ارکان اور دیگر جنوبی کوریا کے قائدین شمالی کوریا کے ساتھ چوٹی کانفرنس میں شمالی کوریا کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور سرحد پار سے قریبی معاشی تعلقات کی پُرزور تائید کریں گے ۔ جنوبی کوریا کے وفد میں تقریباً 200 افراد ہیں جن میں جنوبی کوریا کے عہدیدار اور کئی محکموں کے سربراہ ‘ وزیر خارجہ ‘ سربراہ فوج اور دیگر ممتاز شخصیات شامل ہیں جن کا تعلق معاشی ‘ مذہبی ‘ تمدنی اور اسپورٹس کے شعبوں سے ہیں ۔ دیگر افراد میں آر بشپ ہائگنیس کم بھی شامل ہیں ۔ امریکہ شمالی کوریا کو ترغیب دینے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ نیوکلئیر اسلحہ ترک کردے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ برصغیرکوریا کو نیوکلیئر اسلحہ سے پاک خطہ بنادیں گے ۔ جنوبی کوریا کے مون اس چوٹی کانفرنس کے سلسلہ میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ پہلی چوٹی کانفرنس کے دوران وہ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کو ترغیب دینے میں کامیاب رہیں گے ۔