جنوبی کوریا کے اعزازی قونصل جنرل کی کے ٹی آر سے ملاقات

حیدرآباد 2 نومبر ( این ایس ایس ) حیدرآباد میں جنوبی کوریا کے اعزازی قونصل جنرل سریش چکاپلی نے آج ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی ۔ سریش نے دہلی میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالی اور حیدرآباد آکر انہوں نے وزیر آئی ٹی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ باہمی تجارتی اور صنعتی تعلقات میں بہتری کا وعدہ کیا ۔ دونوں نے تلنگانہ ریاست اور جنوبی کوریا کے مابین مختلف شعبہ جات میں پائے جانے والے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ کے ٹی آر نے مسٹر سریش کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی ۔