سیول ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : جنوبی کوریا میں جب بدعنوانی اسکینڈل میں وہاں کی صدر کو گرفتار کیا گیا اور اس اسکینڈل کی اہم کڑی سمجھی جانے والی خاتون کی بیٹی کو سیول جانے والے ایک طیارہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ یاد رہے کہ بدعنوانی کے اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث پائے جانے پر جنوبی کوریا کی صدر کو اپنے عہدہ سے محروم ہونا پڑا تھا ۔ 20 سالہ چنگ یوررا کو ایک کورین فلائیٹ میں سوار ہونے کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا جو ایمسٹرڈم سے انچیون جارہی تھی ۔ چنگ سابق صدر پارگ ۔ گیون ہائے کی قریبی سہیلی چوکی ۔ سون ۔ سل کی اکلوتی بیٹی ہے ۔ پارک گیون ہائے اور چوکی ۔ سون ۔ سل پر مقدمات چل رہے ہیں ۔ جن پر مختلف صنعتی کمپنیوں بشمول سام سنگ سے لاکھوں ڈالرس بطور رشوت لیے جانے کا الزام ہے ۔۔