جنوبی کوریا ٹیم کی شمالی کوریا کو پرواز ‘ چوٹی کانفرنس پر تبادلہ خیال

سیول ۔ 2ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلیٰ سطحی جنوبی کوریا کا وفد بذریعہ طیارہ جاریہ ہفتہ شمالی کوریا کا سفر کرے گا تاکہ دونوں کوریاؤں کی چوٹی کانفرنس کی تفصیلات پرتبادلہ خیال کیا جاسکے جو جاریہ ماہ کے اوآخر میں مقررہیں ۔ دریں اثناء امریکہ کے ساتھ شمالی کوریا کے تعلقات میں دوبارہ سردمہری پیدا ہوگئی ہے ۔ کیونکہ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ صف آرائی کا رویہ ایک بار پھر اختیار کرلیا ہے ۔