جنوبی کوریا نے تھاڈ میزائل تعینات کیا

سیول، 7 ستمبر (رائٹر ) جنوبی کوریا نے شیونگزو گولف کورس کے نزدیک شمالی کوریا کے میزائلوں کو تباہ کرنے نے والے تھاڈ میزائل کو تعینات کیا ہے ۔ یہاں میزائل کی تعیناتی کی مقامی باشندوں نے مخالفت کی ہے ، جس کے بعد ہزاروں پولس اہلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی ہے ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ان میزائلوں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کل کہا تھا کہ جنوبی سیول سے 217 کلومیٹر کی مسافت پر شیونگزو کولف کورس کے نزدیک یہ میزائل تعینات کیا گیا ہے ۔ان میزائلوں کی تعیناتی کے بعد جنوبی کوریا کو چین کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

شمالی کوریا پر تیل سے متعلق پابندی عائد کرے اقوام متحدہ: امریکہ
اقوام متحدہ7ستمبر (رائٹر ) امریکہ نے شمالی کوریا پر تیل سے متعلق پابندی عائد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے ۔ امریکہ نے ایک مسودہ قرار داد تیار کیا ہے جس میں شمالی کوریا پر تیل سے متعلق پابندی کے علاوہ اس کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات اور ملازمین پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس مسودہ قرار داد میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ پر سفری پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ وہ اس تجویز پر پیر کے روز 15 رکنی سلامتی کونسل میں ووٹنگ کرانا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں کسی بھی تجویز کو منظور کرنے کے لئے نو رکن ممالک کا ووٹ ملنا ضروری ہے ۔