سیول ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جو ملک میں اس بیماری سے ہونے والی پہلی اموات ہیں۔اس بیماری سے سب سے پہلے مرنے والی ایک 58 سالہ خاتون ہیں جو جنوبی کوریا میں مرس کے پہلے مریض کے رابطے میں تھیں جس نے کوریا سے مشرق وسطی کا سفر کیا تھا۔ان خاتون کے علاوہ ایک 71 سالہ شخص کے لیے بھی یہ بیماری جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔مرس یا ’مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم‘ مشرق وسطی کے تنفس کے مسائل کا مخفف ہے یعنی یہ مرض اس علاقے سے مخصوص ہے۔
اس بیماری کے سب سے زیادہ معاملے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں سامنے آئے ہیں.کوریا میں گذشتہ ماہ سے اب تک اس کے 17 مریض سامنے آ چکے ہیں اور ان سے رابطے میں رہے والے 680 سے زیادہ افراد کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔