سیول۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا نے آج اطلاع دی ہے کہ میرس وائرس سے متاثر ہونے کے 7نئے واقعات کی اطلاع ملی ہے ۔ وائرس سے تاحال 14افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک شہری دواخانہ میں شریک ہے ۔ اس پر شبہ ہے کہ اُسی نے میرس وائرس جنوبی کوریا منتقل کیا تھا ۔ چار نئے مریض سیمسنگ میڈیکل سنٹر سیول میں زیر علاج ہیں ۔ 70سے زیادہ افراد تاحال میرس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ میرس وائرس سے متاثرہ شخص کا علاج کرنے والا نیم طبی عملہ کا ایک رکن ہفتہ کے دن میرس وائرس سے متاثر پایا گیا ۔ عہدیداروں نے اعلان کیا کہ اسے یہ وائرس مریض سے حاصل ہوا تھا ۔