جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے مزید 3 افراد متاثر

سیول ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں مرس وائرس کے مزید تین کیس سامنے آئے ہیں۔ تاہم کسی کے فوت ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور اس طرح اب تک اس لاعلاج وائرس سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 175 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو نئے کیسسیس سیول کے مختلف ہاسپٹلس میں وائرس کی زد میں آنے کے بعد منظرعام پر آئے، جن میں سام سنگ میڈیکل سنٹر کا نام قابل ذکر ہے۔ ان تینوں معاملات میں تیسرا معاملہ ایک ایسے شخص کا ہے جو پہلے سے ہی مرس وائرس سے متاثرہ مریض کا رشتہ دار تھا۔ جن 175 معاملات کی توثیق کی گئی ہے ان میں سے 27 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ 54 افراد کا علاج کیا جاچکا ہے اور انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے جبکہ 94 افراد ہنوز زیرعلاج ہیں، جن میں سے 16 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور وہ مصنوعی تنفس پر ہے۔