جنوبی کوریا سے فوجی مشقیں ختم کرنے کا مقصد پیسے بچانا : ٹرمپ

واشنگٹن، 4مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں ختم کرنے کا فیصلہ ‘لاکھوں ڈالر بچانے اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کیا گیا جو طویل عرصے سے اسے ‘حملے کی مشق کے طور پر دیکھ رہے تھے ۔مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیاکہ ‘‘ جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشق نہ کرنے کا سبب امریکہ کے لئے لاکھوں ڈالر بچاناہے جس کی تلافی ہم نہیں کرتے ہیں۔ صدر بننے سے کافی پہلے میں ایسا سوچا تھا۔ ساتھ ہی اس وقت شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانا ایک اچھی بات ہے ۔اس سے قبل ہفتہ کو امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ مشق ‘کی ریزالو اور ‘فاول ایگل’ سیریز کو روکنے پر اتفاق کیا تھا۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویتنام میں ناکام نیوکلیئر سربراہی اجلاس کے پیش نظر دوبارہ کشیدگی اتحادیوں کی فوجی تیاری کو کمزور کرے گا اگرچہ حامیوں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کو منسوخ کرکے انہیں چھوٹی تربیتی مشقوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں لیڈر دوسرے سربراہ اجلاس میں کسی بھی بہتر معاہدے پر نہیں پہنچے اگرچہ مسٹر ٹرمپ نے مذاکرات میں پیشرفت کی تعریف کی اور کہا کہ ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے ۔