جنوبی کوریا سے آئندہ سال مزید چوٹی کانفرنسیں ، کم کا عہد

سیول۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن نے عہد کیا کہ وہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے آئندہ سال کئی بار ملاقاتیں کریں گے اور یہ ملاقاتیں مون کے دفتر میں ہوں گی۔ انھوں نے عہد کیا کہ جنوبی امریکہ کے ساتھ آئندہ سال کئی چوٹی کانفرنسیں منعقد کریں گے جبکہ جاریہ سال تین چوٹی کانفرنسیں ہوچکی ہیں ۔ انھوں نے تیقن دیاکہ وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کا عنقریب دورہ کریں گے اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کی دعوت قبول کرلی ہے ۔