جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کا ملن

سوکچو(جنوبی کوریا ) ۔19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عمررسیدہ اور کمزور جنوبی کوریا کے کئی باشندے پُرجوش ہوگئے جب کہ ان کی زندگی میں پہلی بار انہیں تقریباً 70سال کے دوران پہلی بار شمالی کوریا میں مقیم اپنے ارکان خاندان سے ملاقات کا موقع ملا ۔ یہ ملاقات تین دن جاری رہی اور گذشتہ تین سال میں پہلی بار اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا ۔ تفریحی مقام ماؤنٹ کومنگ گانگ شمالی کوریا میں تیز رفتار سفارتی گرم جوشی کے بعد جنوبی کوریا کے عمررسیدہ افراد کو اپنے ارکان خاندان سے جو 1950-1953ء کی کوریا جنگ میں ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے دوبارہ اپنے بھائیوں ‘ بہنوں ‘ والدین ‘ بچوں ‘ شوہروں اور بیویوں سے ملاقات کرسکے جو ملک کی تقسیم کے دوران ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے ۔