جنوبی کوریائی فوج کی فائرنگ سے 5افراد کا قاتل فوجی ہلاک

سیول ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا کی فوج آج ایک الیمنٹری اسکول کے قریب ہولناک فائرنگ کے تبادلہ میںشامل ہوگئی۔ اس فوجی نے سرحد پر جو شمالی کوریا سے متصل ہے اپنی ہی یونٹ کے پانچ ارکان کو ہلاک کردیا تھا ۔ 23سالہ فوجی سرجنٹ لمبھ جنوبی کوریا کے دیگر فوجیوں کی ایک چوکی پر حملہ کرنے میں ملوث تھا جو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت قائم تھی ۔ فائرنگ کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد وہ اپنی اسالٹ رائفل اور گولیوں کا ذخیرہ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ۔ وزارت دفاع کے بموجب اس کے پتہ چلاکر ڈھائی بجے دن اسے گھیر لیا گیا ۔ اُس نے پیچھا کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی اور فوجیوں کی جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ ایک فوجی عہدیدار اس کی فائرنگ سے زخمی ہوا ۔ اس علاقہ میں مقیم کالج کے ایک طالب علم نے کہا کہ اس نے تین گولیاں چلنے کی آواز سنی تھی جب کہ سرپر ہیلی کیاپٹرس منڈلارہے تھے ۔