جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی فوریس اور عسکریت پسندوں میں فائرنگ

سرینگر۔25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں عسکریت پسندوں اورسیکیورٹی فوریس کے مابین لڑائی شروع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسیس نے تلاشی کارروائی شروع کی تھی کیونکہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ عسکریت پسند یہاں چھپے ہوئے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسیس کے ایک مکان پہنچتے ہی عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس پر سیکیورٹی فورسیس نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوگیا ۔