سری نگر، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جنگجوؤں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے ترنز نامی گاؤں میں جنگجوؤں کے ایک خفیہ ٹھکانے کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے مذکورہ علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔