ہنوئی، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور ویتنام کو بات چیت کے ذریعے بحیرہ جنوبی چین میں اپنے تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے ۔مسٹر یی نے ویتنام کے وزیر خارجہ فام بنہ منہ سے یہاں ملاقات کے بعد کل صحافیوں سے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے اور پائیدار ترقی کے لئے سمندری مسائل کا تدارک انتہائی اہم ہے۔قابل غور ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے 90 فیصد حصوں پر اپنا دعوی پیش کرتا ہے ۔ اس کے برعکس برونائی، ملیشیا، فلپائن، تائیوان اور ویتنام بھی اس کے کچھ حصوں پر دعوی کرتے ہیں۔