جنوبی فلپائن 6.1شدت کا زلزلہ

منیلا، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن کے منداناؤ جزیرے میں آج 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ہناتوان شہر سے 12 کلومیٹر شمال جنوب میں سمندر کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے واقع تھا۔ فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی سنامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔سیول ڈیفنس عہدیدار نے بتایا کہ زلزلہ کے باعث جنوبی جزیرہ منڈاناؤ دہل گیا تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ہے ۔لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہرنکل آئے اور ایسا لگ رہا تھا جیسے عمارتیں منہدم ہوجائیں گی ۔