جولو۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سرکاری عہدیداروں کے بموجب ایک شخص نے جنوبی فلپائن کے اسٹور پردیسی بم پھینکا جس سے 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ فوج کے کرنل سری لیٹو سوبے جانا کے بموجب حملہ آور کو دیر گئے گرفتار کرلیا گیا ‘جبکہ وہ قصبہ جولو کے صوبہ سولو کے ایئرپورٹ کے قریب پہنچ رہا تھا ۔حملہ کا مقصد فوری طورپر واضح نہیں ہوسکا لیکن فوجی افسر نے کہا کہ کئی افراد نے سیل فون چوری کرنے پر اس کو زدوکوب کیا تھا ۔
صدر فرانس کے دورہ ایشیاء کا آغاز
سنگاپور ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر فرانس فرینکوئی اولاندآج اپنے دورہ ایشیاء کی پہلی منزل سنگاپور پہنچ گئے ۔ یہ ان کی صدارتی میعاد کا آخری اور قطعی دورہ ہے ۔ وہ ملائیشیاء اور انڈونیشیاء بھی جائیں گے ۔ یہ سفر چہارشنبہ کے دن جکارتہ میں ختم ہوگا اور معاشی اور دفاعی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ صدر فرانس کے دورہ کا اہم مقصد علاقائی طاقتوں کے ساتھ فرانس کے تعلقات کا استحکام اور اُن میں اضافہ ہے ۔ 2017ء کے آغاز سے اب تک اولاند تقریباً 230 غیر ملکی دورے کرچکے ہیں لیکن انہوں وسط مئی میں اپنی میعاد کے اختتام سے قبل کسی اور دورہ کا تیقن نہیں دیا ہے ۔