دارا ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فضائی حملوں کے سلسلہ میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کو جنوبی شام میں اپنا نشانہ بنایا۔ یہ فضائی حملے حکومت حامی افواج کی جانب سے اپنی انتہائی شدت کی بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔ گذشتہ دو ہفتے سے جنوبی شام کے خلاف جاری فضائی حملوں میں آج کے حملے سب سے زیادہ شدید تھے۔ ایک اخباری نمائندہ نے جو باغیوں کے زیرقبضہ جنوبی شام کے کنارے پر شہر دارا میں مقیم ہے، کہا کہ صوبائی دارالحکومت دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ روس کی تائید سے 19 جون کو جنوبی شام کے خلاف جاری کردہ جارحانہ کارروائی میں آج کے فضائی حملے سب سے زیادہ شدید تھے۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب فضائی حملے ہنوز جاری ہیں۔ سینکڑوں میزائلس اور دیسی ساختہ بیارل بم جنوبی شام پر برسائے جارہے ہیں۔ روسی طیارے رات بھر فضائی حملے کرتے رہے۔ دارا کے ساکن شہری اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مضافاتی علاقوں کو فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ رصدگاہ نے کہاکہ جنوب مغربی دارا کے قصبہ تافاس پر مسلسل فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔