اقوام متحدہ ۔30 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گیٹریز نے جنوبی شام میں فوجی کارروائی کو فوری روک دینے کیلئے پھر سے ایک تازہ اپیل کی ہے جہاں حکومت باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر حملے کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ ان کے ترجمان اسٹیفین دوبارک کی جانب سے کل جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ گیٹریز کو جنوب مغربی شام میں فوجی کارروائی پر گہری تشویش لاحق ہے جس سے تباہی اور شہریوں کی ہلاکت ہورہی ہے ۔