جنوبی شام میں فضائی حملے 12 افراد ہلاک

بیروت۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی شام کے باغیوں کے قبضہ والے حصہ میں کئے گئے فضائی حملوں میں 12 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ شامی حکومت کے حلیف روس نے دمشق پر بات چیت کے لئے دباؤ ڈالا ہے تاکہ باغیوں کے قبضہ والے علاقوں کو دوبارہ حاصل کیا جاسکے۔ کل ناوا نامی مستقر پر فضائی حملہ کیا گیا جو باغیوں کے قبضہ والا آخری مستقر ہے جو صوبہ دارا میں واقع ہے۔ دی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے یہ بات بتائی۔