واشنگٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے انکشاف کیا ہیکہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی’داعش‘ کیخلاف برسرپیکار عالمی اتحاد شمالی شام کے محاذ جنگ کیساتھ ساتھ اب جنوبی شام سے بھی داعش کیخلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کررہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی شام کے محاذ سے داعش کیخلاف کارروائی کے نتیجے میں اردن جیسے اتحادی ممالک پر دباؤ میں کمی آئیگی۔