بیروت۔20مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ گروپ کے جنگجوؤں کا پہلا بیاچ اپنے قطعی مستحکم گڑھ دمشق کے جنوب میں شامل کے علاقہ سے آج علی الصبح تخلیہ کرگیا ۔ قبل ازیں کئی ہفتے پہلے خوفناک جنگ ہوئی تھی‘ 6بسوں کے ذریعہ جنگجوؤں نے دولت اسلامیہ زیر قبضہ شامی علاقہ سے تخلیہ کر کے پڑوسی ضلع تادامون میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ منتقل ہوگئے ۔ صدر شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق رامی عبدالرحمن نے کہا کہ صحر کے وقت 6بسیں روانہ ہوئیں جو شامی سحرا کی سمت مشرق میں جارہی تھیں ۔