جنوبی جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑنے سے پروازیں متاثر

ٹوکیو 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جاپان میں آج پہلی بار آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا جس کی وجہ سے فضاء میں گذشتہ 22سال میں پہلی بار بڑے بڑے پتھر اُڑتے ہوئے دکھائی دیئے جس کی وجہ سے اس علاقہ کو تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں اور آتش فشاں کے دہانے سے دور رہنے کا انتباہ جاری کردیا گیا ۔جاپانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور لاوا دھوئیں کے ساتھ خارج ہورہا تھا ۔ اس کا فوارہ ایک کیلو میٹر (3280 فیٹ) اونچا تھا ۔