جنوبی بحر چین کے متنازعہ علاقہ کے بارے میں امریکی دعویٰ چین نے مسترد کردیا

بیجنگ۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین نے آج امریکہ کے جنوبی بحر چین کے متنازعہ علاقہ پر دعویٰ کو مسترد کردیا اور کہا کہ تاریخ اور بین الاقوامی قانون کے فراہم کردہ تحفظ کے تحت امریکہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس علاقہ میں امن کو فروغ دینے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے۔ جنوبی بحر چین میں چین کے بحری حقوق تاریخ کے تعین کردہ اور بین الاقوامی قانون کے تحفظ یافتہ ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ہونگ لی نے امریکی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے دعوے بین الاقوامی قانون کے مطابق اور غیر متزلزل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی عہدیداروں کے امریکی کانگریس کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے کئے ہوئے تبصرے تعمیری نہیں ہیں۔ ترجمان نے پرزور انداز میں کہا کہ امریکہ کو معقولیت اور انصاف پر مبنی رویہ اختیار کرنا چاہئے اور اس علاقہ میں امن اور استحکام کے فروغ میں مدد کرنی چاہئے۔